کراچی کا ٹرٹل بیچ تباہی کے دہانے پر کچھوئوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے

0
66

کراچی: ہاکس بے اور سنڈز پٹ کا نرم ریتیلا ساحل دنیا کے ان گیارہ اہم ساحلوں میں شامل ہے، جس کا انتخاب سبز کچھوے افزائش نسل کے لئے کرتے ہیں۔ سمندری کچھوے اس زمین کی قدیم ترین مخلوقات میں سے ہیں جو دس کروڑ سال سے کرہ ارض پر موجود ہیں۔ سمندر میں انسانوں کا عمل دخل بڑھا تو یہ کچھوے بھی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہوگئے۔

ایک اندازے کے مطابق انڈوں میں سے بحفاظت نکلنے والے کچھوؤں کے ایک ہزار بچووں میں سے محض ایک ہی ذندگی کا سفر کامیابی سے طے کرپاتا ہے۔

کراچی میں ہاکس بے اور سنڈزپٹ کے ساحل پر رات گئے تک بڑھتی تفریحی سرگرمیاں کچھووں کی افزائش نسل میں رکاوٹ بننے لگیں۔

انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن کے مطابق رواں سال سنڈزپٹ پٹ پرآنے والی 500 سے زائد مادہ کچھووں میں سے محض ڈیڑھ سو سے 200 کے قریب کو ہی انڈے دینے کے لئے سازگارماحول مل سکا۔ ساحل پر لگائی گئی روشنیاں اورشور وغل انڈے دینے کے لئے آنے والی مادہ کو واپس کردیتی ہیں، پہلے 5 نسل کے کچھوے کراچی کے ساحلوں کا رخ کیا کرتے تھے، اب سبز اور زیتونی کچھوے ہی افزائش نسل کے لئے آتے ہیں، رواں سال 13 ہزار انڈوں کو نسٹلنگ کی گئی ہے۔ 3800 انڈوں میں سے نکلنے والے بچوں کو سمندر میں چھوڑا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں