آصف علی زرداری سے تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند کی طویل ملاقات

0
58

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے حال ہی وزیر اعظم عمران خان کی صوبائی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ سردار یار محمد رند کے پاس بلوچستان سے 7 ایم پی ایز اور 3 اراکین قومی اسمبلی بھی ہیں۔

صحافی وقار ستی نے سردار یار محمد رند سے پوچھا کہ ملاقات میں کیا ہوا تو ‘بولے گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو’۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سیاستدان جہانگیر ترین کی فون پر خیریت، چوہدری برادران کی عیادت، مونس الہی سے علیحدہ ملاقات، جنوبی پنجاب صوبہ اور اس کے لئے فنڈز، ایم کیو ایم سے ملاقات کی خبریں، اراکین اسمبلی کو فنڈز کی فراہمی، بیرونی دوروں کا لالچ، سندھ مارچ یہ سب کرتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں