تحریک انصاف کے لیے فینٹن آرلوک نامی امریکی لابنگ فرم کی خدمات کے پاکستان مخالف ثمرات آنا شروع

0
158

کراچی: عمران خان کے انتشار کی سیاست نے  معیشت کے بعد اب قومی سلامتی بھی داو پر لگا دی۔ ‏6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر فینٹن آرلوک نامی امریکی لابنگ فرم کی تحریک انصاف کے لیے خدمات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کا پاکستان کے متعلق بیان یونہی نہیں بلکہ عمران خان کی خدمت گزار امریکی لابنگ فرم کا مالک ڈیوڈ فینٹن بھی ہمیشہ پاکستان کی جوہری صلاحیت پر معترض رہا ہے۔

تقریب میں امریکی صدر سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے سوال کروایا گیا سابق سی آئی اے ایجنٹ ڈیوڈ فینٹن جس کی فرم عمران خان کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے نے کمال مہارت سے اپنا کام کر رہا ہے۔

پاکستان دشمنی میں تحریک انصاف قیادت قابل نفرت ہے جو ہوس اقتدار میں سب کچھ داو پر لگا دے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں Fenton/Arlock LLC نامی امریکی فرم سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے مطابق امریکی فرم ماہانہ 25000 ڈالرز کے بدلے پی ٹی آئی (پارٹی) کے تعلقات عامہ، میڈیا، انفارمیشن، میڈیا بریفنگ، آرٹیکلز اور براڈکاسٹنگ میں معاونت کرے گی اور پارٹی کے دیگر معاملات میں بھی لابنگ فرم کے طور پر کام کرے گی۔ یہ معاہدہ 6 ماہ کیلئے کیا گیا جو اگست 2022 سے شروع ہو کر جنوری 2023 پر ختم ہوگا، پارٹی کی جانب سے ایڈوانس مد میں 50000 ڈالر فرم کو دے دئیے گئے جبکہ معاہدے میں لکھا گیا اگست اور ستمر کے ایڈوانس اخراجات کی مد میں 5000 ڈالر ابھی واجب الادا ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں