مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، جام کمال خان

0
107

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی سرکار نے 2 برس قبل 5 اگست 2019  کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔ متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

 وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کے بعد 12 ہزار سے زیادہ کشمیری رہنماوں اور کارکنوں کی جبری گمشدگیاں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کریے۔ پاکستا ن ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادی کے ساتھ کھڑا ہے۔ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ عالمی رہنماوں کی خاموشی ہندوستان کوکشمیر پر غیرقانونی قبضے اور مظالم کو جاری رکھنے کا جواز فراہم کررہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو ان کی آزادی کی جدوجہد میں کامیابی عطا کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں