ملیر میں 11 سالہ لڑکی سے زبردستی زنا کرنے کی کوشش

0
155

کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں 11 سالہ کی لڑکی رابعہ کے ساتھ زبردستی زنا کرنے کی کوشش، لڑکی کے شور کرنے سے اہل محلہ بروقت پہنچ گئے۔

 ماڈل کالونی کی 11 سالہ رہائشی رابعہ نامی لڑکی بچوں کے ساتھ دوپہر کے وقت محلے میں کھیل رہی تھی کہ پڑوس میں رہائش پزیر لڑکے نے گھر خالی پا کر لڑکی کو گھر میں بلایا اور زبردستی زنا کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کے چیخنے سے محلے والے جمع ہوگئے جس پر لڑکے کو پکڑ کرلیا اور لڑکی کو بچا لیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے گھر کے برابر ہاسٹل نما گھر میں کچھ طلباء رہ رہے ہیں اور ان میں سے ملزم سلیم نامی طالب علم جو بقائی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا طالب علم کو پکڑا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے خاندان نے وکلاء سے رابطہ کرکے قانونی مدد کی اپیل کی جس پر وکلاء تھانہ ماڈل کالونی پہنچ گئے اور لڑکے سلیم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر میڈیکل کے لئے جناح ہسپتال لے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں