ہزار روپے کے چار اخراجات پر 415 روپے ٹیکس ادا کیا جانے لگا

0
122

کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جو سو فیصد درست ہے۔ ایک آفس جانے والا شخص ایک ہزار روپے میں چار اشیاء کی خریداری پر 415 روپے حکومت کو ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ ایک مشہور برانڈ کی سگریٹ کا پیکٹ جو آج سے ڈیڑھ ماہ قبل 260 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب 520 کا فروخت ہو رہا ہے اور اس پر ٹیکس 330 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ 100 روپے کی مشروب کی بوتل کی خریداری پر 18 روپے ٹیکس، 100 روپے کے موبائل چارج پر 13 روپے ٹیکس اور ایک لیٹر پٹرول 280  کی خریداری پر 54 روپے ٹیکس۔ اس طرح 1 ہزار روپے پر 415 روپے ٹیکس وصول ہو رہا ہے۔

یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کے مشہور برانڈ کی سگریٹ مہنگی ہونے اور 520 قیمت مقرر ہونے پر زیادہ تر سگریٹ نوش اسمگلڈ سگریٹ برانڈ خریدنے لگے تو ان کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا اور سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود اس مشہور برانڈ کی سگریٹ پیکٹ پر مجموعی قیمت 260 ہی تحریر ہے نئی قیمت والے پیکٹ ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آئے یا تو قیمت بڑھنے کی اطلاع پر زخیرہ اندوز اسٹاک مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا ہے یا ڈبیاں پرانی قیمت کی پرنٹنگ کر کے سپلائی کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف اسمگلڈ سگریٹ فروخت کرنے اور چھاپے کا خوف پیدا کر کے پولیس کی چاندی ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں