عرب پارلیمنٹ کے وفد کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ

0
71

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبد الرحمن العسومی اور وفد نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا۔

عرب پارلیمنٹ کے وفد کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اعلیٰ حکام نے ادارے کے کام ،طریقہ کار اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ادارے کی طرف سے بنائے جانے والے دفاعی پیداوارکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پارلیمانی وفد کو ادارے کی طرف سے بنائے جانے والے دفاعی آلات اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔

عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبد الرحمن العسومی نے  ادارے کی خدمات کو سراہا۔ عرب پارلیمنٹ کے وفد کو متعلقہ حکام نے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں