میاں جاوید لطیف کے خلاف چالان پراسکیوشن میں جمع

0
32

کراچی: لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف چالان پراسکیوشن میں جمع کروا دیا گیا۔ پراسکیوشن کی تین رکنی ٹیم  نے جاوید لطیف کے چالان پر اعتراضات عائد کردیے۔ تین رکنی کمیٹی کے سربراہ شہباز بخاری نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔

پراسکیوشن نے اعتراض کیا کہ چالان میں قانونی تقاضوں کو  پورے نہیں کیا گیا اور چالان میں پولیس نے موقع کے گواہوں کو شامل نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کی اینکر پارس کو چالان میں مرکزی گواہ شامل کیا جائے اور نجی ٹی وی شو کے پروڈیوسر سمیت کیمرہ مین کو بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ آڈیو ویڈیو سمیت دیگر ٹیکنکل  مواد کو بھی چالان میں لیف کیا جائے۔ پراسکیوشن نے اعتراضات لگا کر چالان کو واپس پولیس کو بھیج دیا۔

میاں جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے چالان جمع کروایا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں