پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت سے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

0
58

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے۔ تحریک انصاف نے 3 ماہ میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں انقلاب کا وعدہ تھا اور آج 3 سال گزرنے کے بعد حکومت خاموش کیوں ہیں؟۔ حکومت نے جو وعدے اور دعوے 90 دن مین پورے کرنے تھے وہ 3 سال بعد بھی پورے نہ ہو سکے۔ نیا پاکستان کے نام پر 3 سال میں جو تباہی کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ملک و عوام کو 3 سال حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شدید بحران کا سامنہ کرنا پڑا اور حکومت چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی، بلین ٹری کرپشن اسکینڈلز میں ملوث رہی۔

شیری رحمان نے کہا کہ 3 سال کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، انتقام اور سنسرشپ کی حکمرانی رہی اور پیٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش سے لیکر ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ 3 سال میں پیٹرول 95 روپے فی لیٹر سے 120 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے اور 3 سال وزراء میوزیکل چیئر کھیلتے رہے، 4 وزیر خزانہ تبدلی کئے گئے۔ 3 سال میں حکومت نے 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کئے۔ اس حکومت میں قرضوں میں ریکارڈ 53 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی 8.4 فیصد جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 16.60 فیصد ہے، جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا جو 3 سال بعد 2370 ارب روپے سے زائد ہے۔ 3 سال کی بدترین گورننس اور کارکردگی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں