سعودی عرب، اوپیک پلس کی تیل پیداوار میں کٹوتی کے بعد قیمتوں میں قریباً 6 فی صد اضافہ

0
15

کراچی: سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے یومیہ دس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتی کے اعلان کے بعد پیر کی صبح ایشیائی تجارت میں قیمتوں میں قریباً چھے فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 5.74 فی صد اضافے سے 80.01 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کے 5.67 فی صد اضافے کے ساتھ 84.42 ڈالر فی بیرل میں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کریملن نے کہا ہے کہ روس، سعودی عرب اوردوسرے بڑے تیل پیدا کنندگان ممالک کی جانب سے یومیہ پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ عالمی منڈیوں کے ‘مفاد’ میں ہے۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور غیر اوپیک ممالک پر مشتمل گروپ نے اتوار کے روز آیندہ ماہ سے یومیہ پیداوار میں دس لاکھ بیرل سے زیادہ کٹوتی کا حیران کن اقدام کیاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال یوکرین میں تنازع کے آغاز کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا لیکن حالیہ مہینوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں