معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک عُمان میں، نئی دہلی کا اظہارِ تشویش

0
64

کراچی: معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک خطبات کے سلسلے میں شرکت کے لیے خلیجی سلطنت عُمان میں ہیں۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ خلیجی ملک میں ذاکر نائیک کی میزبانی کی اطلاعات کے بعد تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت عُمان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ذاکر نائیک بھارت میں متعدد کیسوں میں الزام ہیں۔ وہ انصاف سے مفرور ہیں۔ ہم نے اس معاملہ کو عمان کی حکومت اور حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور ہم انھیں بھارت میں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں