بیرون ملک 20 لاکھ نوکریاں، فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

0
102

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا آئندہ 2 سال میں 20 لاکھ لوگ نوکری کیلئے بیرون ملک جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئندہ 2 سالوں میں بیرون ملک نوکریوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا کورونا کے باوجود 3 سال میں11 لاکھ افراد کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی، آئندہ 2 سال میں امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔

20 لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک نوکری کا سنہری موقع پر فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی۔

خیال رہے گذشتہ سال پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی خلیجی ممالک میں ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی، جس کے بعد سعودی عرب اور کویت نے نوکریوں کے سنہری مواقع فراہم کئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں