کے یو جے کے رکن سید احمد سلمان جعفری کے والد انتقال کرگئے

0
40

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن آج نیوز کے سینئر  نیوز  پروڈیوسر سید احمد سلمان جعفری کے والد رضائے الہی سے انتقال کرگئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔

 کراچی یونین جرنلسٹس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر دستگیر بلاک 15 میں الاخوان پارک کے ساتھ واقع جامع مسجد الاخوان میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سوسائٹی کے قبرستان میں ہوگی۔

کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں سلمان جعفری سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان میں سے کسی ایک کا سایہ بھی سر سے اٹھ جانا ایک نقصان عظیم ہوتا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دکھ کی اس گھڑی میں سلمان جعفری اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں