عدالت کا مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم

0
142

کراچی: سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کا معمالے پر عدالت کا مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مفرور ملزم ملک شہزاد اعوان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو ملک شہزاد اعوان کے مفرور وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا۔

عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط میں کہا کہ مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کیلیے پولیس سے تعاون کرائے۔ ملزم اس کیس میں مفرور ہے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

چلان کے متن میں ملزم ملک شہزاد سمیت تین ملزمان شہری ملک اسلم کے گھر مسلح داخل ہوئے۔ ملک اسلم کے بیٹے سجاد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر ہاتھ مفلوج کردیا۔ خواتین سے بدتمیزی کی مدعی مقدمہ کو زدکوب کوب کیا۔ مدعی مقدمہ کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

وکیل مدعی کے مطابق پولیس نے مقدمہ کو بی کلاس کردیا تھا۔ سیشن عدالت میں بی کلاس رپورٹ کو چیلج کیا۔

مدعی ملک اسلم کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پرا گریس رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان میں عمران شاہ اور قیصر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں