سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

0
82

کراچی: سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ، نئے وزرا آئندہ 48 گھنٹے میں حلف لیں گے ، نئے وزرا کی آمد پر مختلف وزرا کے محکموں میں ردوبدل بھی کی جائے گی۔

سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دو دن میں نئے وزراحلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ہفتے کے روز گورنرہاؤس میں ہوگی۔

بتایا جا رہا پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ کے درمیان مشاورت کے بعد تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے وزرا کی آمد پر مختلف وزرا کے محکموں میں ردوبدل بھی کی جائے گی۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں سندھ کابینہ کے بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے اور کچھ نئے چہرے سامنے لائے جانے کے لئے تجاویز تیار کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر محکمہ اطلاعات سمیت مختلف وزرا کو نئی ذمہ داریاں دینےکا امکان ہے، صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں