سابق صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کی پہلی برسی

0
42

کراچی: سابق صوبائی وزیر اور صدر ضلع ملیر شہید غلام مرتضی بلوچ کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

 برسی کی تقریب میں سندھ بھر سے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین رہنماؤں اور ورکروں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور برسی میں شرکت کرنے والے سیاسی قائدین نے شہید غلام مرتضی بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین نے کہا کہ شہید غلام مرتضی بلوچ نے اپنی جان کورونا سے ملیر کے لوگوں کو بچانے کے لئے قربان کر دی۔

اس موقع پر فرزند شہید غلام مرتضی بلوچ کے  پی پی ایم پی اے محمد یوسف بلوچ نے کہا کہ شہید غلام مرتضی بلوچ غریبوں کے دکھوں کا مداوا تھے۔ بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی اور یہی وجہ ہے کہ آج ملیر کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید غلام مرتضیٰ بلوچ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سچے سپاہی اور محترمہ شہید کے بھائی تھے۔

 یوسف مرتضی بلوچ نے عہد کیا کہ وہ بھی اپنے شہید والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملیر کے لوگوں کی بے لوث خدمت کریں گے اور  بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو آگے لے کر چلے گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں