سندھ حکومت کے سرکاری فلیٹس پر غیر قانونی قبضے ختم نہیں کرائے جاسکے

0
36

کراچی: قبضہ مافیا کارندوں کے آگے صوبائی حکومت بے بس ہوگئی۔ سندھ حکومت کے سرکاری فلیٹس پر غیر قانونی قبضے ختم نہیں کرائے جاسکے۔

لانڈھی میں سندھ حکومت کے 333 سرکاری فلیٹس سیکریٹریٹ ملازمین کو الاٹ کیے گیے ہیں۔ متعدد کوششوں کے باوجود سیکریٹریٹ ملازمین کے سرکاری فلیٹس سے قبضے ختم نہیں ہوسکے۔

ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کو سرکاری فلیٹس کی مرمت میں مشکلات، غیرقانونی قابضین رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ 333 سرکاری فلیٹس میں سے بیشتر پر غیر قانونی افراد مقیم ہیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے کمشنر کراچی، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کو خط لکھ دیا۔ لانڈھی میں صوبائی حکومت کے فلیٹس سے قبضے ختم کرانے، مرمتی کام مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں