افغان طالبان کا امریکی نمائندہ سے پابندیاں ہٹانے اور منجمد اثاثے بحال کرنیکا مطالبہ

0
16

قطر: قطر میں دو روزہ مذاکرات کے بعد پیر کو امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے افغانستان کے طالبان کو بتایا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی استحکام اور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تکنیکی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ کابل انتظامیہ نے کہا کہ طالبان حکام نے طالبان رہنماؤں پر سے سفری اور دیگر پابندیاں اٹھانے اور بیرون ملک رکھے گئے افغان مرکزی بینک کے اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

اگست 2021 میں افغانستان کے اقتدارپر دوبارہ طالبان قابض ہوگئے ہیں۔ 20 سال کی لڑائی کے بعد امریکی زیر قیادت غیر ملکی افواج کا افراتفری میں انخلا ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں