ناسا اور اسپیس ایکس کے مشترکہ مشن Crew-6 کی خرابی کو دور کردیا گیا

0
98

کراچی: ناسا اور اسپیس ایکس کے مشترکہ مشن Crew-6 کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے اور اب Crew-6 اسپیس اسٹیشن سے جُڑ چکا ہے اور خلا باز جلد ہی اسپیس اسٹیشن پر منتقل ہو جائیں گے۔

ناسا کا Crew-6 مشن جو کہ چار خلانوردوں کو لے کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جا رہا تھا تھا وہ خلائی اسٹیشن سے صرف بیس میٹر کی دوری پر مشکلات کا شکار ہو گیا ہے اور خلائی اسٹیشن سے ملنے کے لیے سافٹ وئیر میں خرابی کو ٹھیک کیا گیا جسے دو سے تین گھنٹے لگ گئے ہیں۔

یاد رہے یہ ایلن مسک کی اسپیس ایکس اور ناسا کا مشترکہ کمرشل مشن ہے جس میں اسپیس ایکس کا مشہور زمانہ فالکن راکٹ استعمال ہوا ہے اور یہ اس سلسلے کا نواں مشن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں