بھارتی فنڈ یافتہ حکومتی جماعت کے غنڈوں کا سندھ ہائوس اسلام آباد پر دھاوا، دروازہ توڑ کر اندر داخل

0
96

اسلام آباد: بھارتی فنڈ یافتہ ملک دشمن حکومتی جماعت تحریک انصاف کے غنڈوں نے سندھ ہائوس اسلام آباد پر دھاوا بول دیا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

اسلام آباد میں باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے، جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لوٹے ہاتھوں میں لے کر منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سندھ ہاؤس کے گیٹ کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے اور انہوں نے اراکین سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا۔

اسی دوران پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان آگے بڑھے اور انہوں نے سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر لاتیں مارنا شروع کیں پھر دیگر مظاہرین نے طاقت کے زور سے سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا۔ مشتعل کارکنان کے ساتھ کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش بھی کی، اس دوران مظاہرین اور اہلکاروں میں بدنظمی بھی ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ سے پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو حراست میں لیا۔ قانون کے حرکت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان سندھ ہاؤس سے منتشر ہو گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں