چمن، پولیس سب جیل سے فرار قیدیوں کی لسٹ جاری

0
121

چمن: عید کی صبح چمن پولیس سب جیل بیرک سے نماز فجر کے لیے جب قیدی نکالے گئے تو قیدی یکدم پولیس اہلکار پر حملہ آور ہوئے، جس سے پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک قیدی جانبحق دو زخمی ہوگئے ہیں۔ سب جیل بیرک میں 17 قیدی جن میں سے اکثر پر 302 کے کیسز چل رہے تھے فرار ہوگئے، فرار قیدیوں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ قیدیوں کی تاحال پولیس کی طرف سے کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

پولیس ایس پی محمد نعیم اچکزئی کی طرف سے جیل پر تعینات تین اہلکاروں کو فل الحال معطل کردیا ہے اور نئے عملہ کو تعینات کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ چمن پولیس کی طرف شہر کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں