وزیر اعلی بلوچستان کی فاتحہ خوانی کیلئے شہید عثمان کاکڑ کے گھر آمد

0
67

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی فاتحہ خوانی کیلئے  عثمان لالا کاکڑ کے گھر مسلم باغ آمد۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اصغر خان اچکزئی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، خوشحال کاکڑ اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جام کمال نے فاتحہ خوانی کے موقع پر خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے واقعے کے متعلق تحقیقات کرانے کے حوالے سےہر قسم کیلئے تیار ہے۔

مسلم باغ عثمان لالا  کاکڑ کے گھر آج بھی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری، آج سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت کئی اہم شخصیات کی فاتحہ خوانی کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں