کراچی یونین آف جرنلسٹس کی بول نیوز سے کے یو جے ممبران کو جبری برطرف کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

0
30

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے بول نیوز سے کے یو جے کے ممبر ابرار الرحمن اور عمران علی کو جبری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کے یو جے نے بیان میں بول انتظامیہ کے اس عمل کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بول انتظامیہ مسلسل میڈیا ورکرز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کررہی۔ تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے پر بول اخبار کے ملازمین کے واجبات ادا نہ کرکے صحافیوں اور ورکرز سے مسلسل زیادتی کی جارہی ہے اور جب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے احتجاج کیا تو انتقامی کاررواٸیاں شروع کردیں۔ یہ بول انتظامیہ کا انتہاٸی قابل مذمت اور نان پروفیشنل اقدام ہے۔ بول انتظامیہ یاد رکھےکہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کے یو جے بول انتظامیہ کی صحافی دشمن پالیسی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔

کے یو جے کی مجلس عاملہ مطالبہ کرتی ہے کہ ابرارالرحمن اور عمران علی کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کیا جاٸے۔ مذید لوگوں منصوبہ بندی ختم کی جاٸے اور میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہ اور اخبار ملازمین کے واجبات ادا کئےجاٸیں۔

مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر بول انتظامیہ نے انتقامی کاررواٸی کا سلسلہ بند نہ کیا تو کل بول نیوز کےحق میں کوئی آواز بلند نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں