سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے، سعید غنی

0
51

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو،  سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن قاضی کبیر و دیگر موجود تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جو تمام طلباء کو یکساں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ علم حاصل کرنے کی راہ میں سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام ایک روشن چراغ کی مانند ہے، جس سے غریب طلباء مستفید ہورہے ہیں۔ اس پروگرام میں شفافیت برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اسی لئے تمام طریقہ کار اور ڈیٹا جدید خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہے۔ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں مفت معیاری تعلیم کی فراہمی اور بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں