اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا لاک ڈائون میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی تقریب پر رد عمل

0
159

کراچی: لاک ڈائون میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو کی تقریب پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن صرف تاجروں اور غریبوں کے لیے ہے اور سندھ حکومت کے وزراء کے لیے کوئی ایس او پی یا قانون نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر بنتے ہیں انہیں قانون کو روندنے کا اختیار مل جاتا ہے اور وزیر اعلیٰ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں۔ سندھ حکومت کے کراچی دشمن فیصلے ملک کے خلاف سازش ہیں۔ سندھ حکومت کی ڈرامے بازیاں صرف معیشت تباہ کرنے کے لیے ہیں اور کراچی سمیت پورے سندھ میں پی پی کے علاوہ سب کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔ کراچی کی عوام اس دو نمبر سندھ حکومت کو پہچان چکی ہے اور کراچی کی عوام اس کراچی دشمن حکومت کے خلاف خود فیصلہ کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں