تحریک انصاف کی سندھ کے قدیمی گوٹھوں کے حوالے سے جدوجہد جاری

0
33

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا چیف سیکرٹری و آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں سندھ حکومت ملیر میں قدیمی گوٹھوں کی زمین پیسوں کے عیوض بلڈرز کو بیچ رہی ہے اور پولیس مقامی لوگوں پر تشدد کرکے زبردستی زمینیں خالی کروائی جارہی ہیں۔ گھروں کو مسمار کرکے زمینوں پر قبضے میں ملوث بلڈر بحریہ ٹاؤن کے پیچھے در حقیقت آصف زرداری موجود ہے۔ سندھ پولیس مقامی افراد سے غیر مناسب رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ سندھ حکومت زمینیں بیچے جارہی لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔

مراسلے میں مذید لکھا کہ جب بنڈل آئرلينڈ پر وفاق نے کام کرنا چاہا جس سے پورے ملک بالخصوص صوبے کو فائدہ ہونا تھا۔ مگر وہاں پی پی جذباتی بن کر سندھ ہمارے لیے وطن ہے کہ نعرے لگانے لگی اور پر اب وہ ملیر میں ایک خاص بلڈر کو سندھ کی زمین بیچ رہے ہیں خ۔ ہم غیرت مند سندھ کے لوگ سندھ حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم سندھ دھرتی کے انچ انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ یہ آپ کی ذمیداری ہے کہ ہر شہری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ بحریہ ٹاؤن کا مقامی پولیس کے ذریعے قبضہ فوری روکا جائے اور گاؤں والوں پر تشدد میں ملوث پولیس اور دیگر افسران اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں