وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت

0
38

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ ڈپٹی اٹارجنرل نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ شوکت ترین کو دفعہ 9 کے تحت صدر پاکستان نے تعینات کیا۔ صدر پاکستان 6 ماہ کے لیے غیر منتخب شحض کو تعینات کرسکتے ہیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی فرید عادل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور شوکت ترین کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی استدعا کے مطابق شوکت ترین کو صدر مملکت نے وفاقی وزیر خزانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ آئین پاکستان کسی بھی غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب شخص کو ہی وزیر خزانہ تعینات کیا جاسکتا ہے۔ شوکت ترین کی تقرری آئین میں طے کئے گئے اصولوں کے برخلاف ہے۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ شوکت ترین کو بطور وزیر خزانہ کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں