حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں 15دن کی توسیع کردی

0
68

کوئٹہ: محکمہ داخلہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت کاروباری مراکز دوکانیں ہفتے میں 6 دن صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہینگی۔

ہفتے سے جمعرات تک سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت دوکانیں کھولی جائینگی اور جمعہ کے روزتمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رکھی جائینگی۔ دودھ دہی کی دوکانیں، تندور، میڈیکل سٹورز پورا ہفتہ 24 گھنٹے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے اور ریسٹورینٹ 24 گھنٹے صرف پارسل اور ٹیک اوے کی سہولت فراہم کر سکیں گے۔

انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ مذہبی، سماجی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد رہے گی اور تمام تعلیمی ادارے بھی 15 جولائی تک بند رہینگے۔ سینما، پکنک پوائنٹس، شادی ہال، میرج ہال، جم اور کلبس پرعائد پابندی برقرار رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں