اسپیکر قومی اسمبلی سے گورنر پنجاب و وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات۔

0
38

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے۔ وفاقی حکومت سینٹ الیکشن میں شفافیت ہر یقین رکھتی ہے۔ صوبہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی سینٹ الیکشن میں عددی تناسبت کی بنیاد پر امیدواروں کا چناؤ شفافیت کی طرف مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔ ماضی میں ہونے والے سینٹ الیکشن کی شفافیت ہر سولیہ نشان اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ تمام جماعتوں کے عددی تناسب سے سینٹ میں سیٹیں لینا ان کا جمہوری حق ہے۔ سینٹ انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے مابین تعاون کے خواہاں ہیں۔ ملک تاریخی معاشی بحران سے نمبردازما تھا جس پر موجودہ حکومت نے قابو پایا ہے اور ملک کے معاشی اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معشت  ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ملک میں سیاسی انتشار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہو گا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے۔ سینٹ کے ماضی کے الیکشن پر انگلیاں اٹھنا جمہوری عمل کی کمزوری ہے۔ امید ہے کہ آئندہ بھی اپوزیشن اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھ کر ملکی مفاد میں تعاون کرے گی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہنا تھا کہ صوبہ بنجاب میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں۔ صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق عوامی فلاح اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پنجاب میں ضنعتی ترقی کے لیے خصوصی زونز کے قیام پر کام جاری ہے جس سے ملک اور صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پنجاب میں موجود بھرپور سیاحتی استعداد کو بروکار لایا جا رہا ہے۔ سیاحت ملکی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

گورنر اور وزیر اعلی پنجاب کی اسپیکر قومی اسمبلی کی ایوان کی کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کی تعریف کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں