جانوروں سے محبت کی انوکھی مثال قائم،
نایاب نسل کی بکری کے بچے کی پیدائش پر چھٹی کی تقریب

0
148

ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں جانوروں سے محبت کی  انوکھی مثال قائم سامنے آگئی۔ گائوں فتو چوہان کے رہائشی کی جانب سے نایاب نسل کی بکری کے بچے کی پیدائش پر چھٹی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

ٹنڈو الہیار شہر کی سیاسی و سماجی رہنما فدا حسین چوہان نے نئے سال کے اختتام پر اپنے گائوں فتو چوہان میں جانوروں سے محبت کے طور پر تقریب منعقد کی، جس میں نئی پیدا ہونیوالی نایاب نسل کی بکری کے بچے( چمپا) کی چھٹی کی گئی۔

فدا حسین چوہان نے بتایا کہ جانوروں اور درختوں سے مجھے بے انتہا محبت ہے جس کی وجہ سے میں نایاب نسل کے جانور پالتا ہوں۔ میرے پاس نایاب نسل کی بکریوں کی مختلف نسل موجود ہیں اور میں اپنی بکریوں کے نومولود بچوں کے نام محبت سے چمپا، چاندنی اور کوئل رکھے ہیں۔ ہم اپنے جانور کے نئے پیدا ہونیوالے بچوں کی خوشیاں بھی مناتے ہیں لیکن جانوروں کی چھٹی منا کر یہ ایک نئی روایت میں نے رکھی ہے جو ہمیشہ برقرار رہیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں