شہید صحافی قتل کیس کا معاملہ، صحافتی تنظیموں نے بلاول بھٹو زرداری کے سامنے شکایت کردی

0
45

کراچی: بلاول ہائوس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافی اکرم بلوچ، سید منور عالم، ارباب چانڈیو، حمید سومرو، غازی جھنڈیر و دیگر نے پولیس کی جانب سے شھید صحافی اجے لالوانی کا قتل کیس تفتیش میں خراب کرنے کی شکایت کی۔

سندھ جرنلسٹس کونسل کے صدر غازی جھنڈیر، ایسوسیشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس کے صدر ارباب چانڈیو، پارلیامانی رپورٹرز ایسوسیئیشن کے صدر سید منور عالم، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فہیم صدیقی، کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران، کے یو جے کے سیکریٹری عاجز جمالی سینئر صحافی دودو چانڈیو اور قاضی آصف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشترکہ طور پر دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ شہید صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی شفاف تفتیش کیلئے وزیراعلی سندھ نے 29 مارچ پر آئی جی سندھ پولیس کو جے آئی ٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے ایک مھینے کا عرصہ گذرنے کے باوجود آئی جی پولیس نے جے آئی ٹی قائم نہیں کی ہے۔

پولیس ناقص تفتیش کے ذریعے مقتول صحافی کا کیس خراب کرنے میں ملوث ہے، صحافی کے قتل کے محرکات اور اصل قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے وزیر اعلی کے احکامات کے مطابق اعلی سطحی جے آئی ٹی قائم کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے موقع پر موجود وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کو ہدایات جاری کرتے ہوے صحافیوں کو یقین دلایا کہ اجے لالوانی قتل کیس کی مکمل اور شفاف تفتیش کروائی جائیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں