سینیٹ کا اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری

0
27

اسلام آباد: سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتوں نے اداروں کو سیاسی انتقام اور کرپشن کے لئے استعمال کیاہے۔ پاناما کیس میں پہلے عدالتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی فیصلہ آنےکے بعد عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینیٹ کا اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی کے دوران حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔اپوزیشن نیب قوانین میں تبدیلی کی صورت میں این آر او چاہتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے ۔
قومی احتساب بیورو کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے  سینیٹ میں قائدایوان شہزاد وسیم نیب کے چئیرمین اور دیگر عملہ موجودہ حکومت نے تعینات نہیں کیا۔ نیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ نیب کسی سیاسی دباؤ کے بغیر احتساب کے عمل کو آگے بڑھائے ۔
سینیٹ میں قائدحزب اختلاف راجہ ظفرالحق ، مولانا عبدالغفور حیدری ،جاوید عباسی کیشو بائی، محمدعثمان خان کاکڑ اور کبیر محمدشاہی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو  بغیر کسی ثبوت کے سیاستدانوں کو گرفتار کرتاہے جس کے بعد ان کا میڈیا ٹرائل کیاجاتاہے۔ انہوں نےکہاکہ نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔ سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں