ایبسولیوٹلی ناٹ! آج جو کچھ ہوا اس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک جواب

0
125

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے کے سوال کے جواب میں ایبسولیوٹلی ناٹ کا دو ٹوک جواب دیدیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔ اس کے فوراً بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دی ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے جبکہ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں