کے الیکٹرک کو ختم کرکے دیگر کمپنیوں کو بجلی فراہم کرنے کا لائسنس دیا جائے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

0
62

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )نے واضع کیا ہے کے کراچی لاوارث نہیں ہم اس کے وارث ہیں کراچی کی عوام پیر صاحب پگارا کے ساتھ ہے۔ سندھ حکومت کرپٹ اور وفاقی حکومت نااہل ہے۔

وفاقی حکومت نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم، عرفان اللہ مروت، ایم پی اے نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی، این پی پی کے جنرل سیکریٹری نعیم الرحمان، فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید شفقت حسین شاہ، کراچی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر  جی ڈی اے کے ترجمان سردار رحیم نے کہا کے حکومتوں کی نااہلی کے باعث عوام سفر کر رہی ہے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام تنگ آچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کے کراچی لاوارث نہیں پیر صاحب پگارا شہر کا وارث ہے اور کے الیکٹرک کو ختم کرکے دیگر کمپنیوں کو بجلی فراہم کرنے کا لائسنس دیا جائے۔

 جی ڈی اے کے رہنما پر عرفان اللہ مروت کہا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں مگر ہمارا نکاح نہیں ہے۔ اتحاد رہ بھی سکتا ہے اور ختم بھی ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی والے خود لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کررہی ہے ہم کس کے پاس جائیں۔ ہمیں عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ تھی مگر ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ بجلی ہے نہیں اور بل ہزاروں میں دیا جارہا ہے۔

 نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مراد علی شاھ کے حلقے میں معصوم وزیراں سمیت سینکڑوں بچیاں قتل کی گئی ہیں اور وزیراں کے جسم پر نیک تشدد کے نشانات تھے اور ان کا مغز باہر تھا کوئی حکومتی نمائندہ ان سے پوچھنے نہیں گیا وزیراعلی کو اس عہدے پر رہنے کا حق نہیں۔ کے الیکٹرک کے مالک کا پتہ نہیں ہے کہ یہ کمپنی کون چلا رہا ہے اور اس لیے ہم نے وفاقی حکومت کے سامنے یہ تجویز رکھی ہے کہ دیگر الیکٹرک کمپنیوں کو لائسنس دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں