کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر سرگرمی سے جاری

0
33

اسلام آباد: ترجمان کے مطابق کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر بھرپور سرگرمی سے جاری ہیں۔ مشقوں میں شریک فضائی افواج، عسکری آپریشنز میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔ زمینی اور فضائی عناصر کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ان مشقوں میں مشترکہ طور پر عسکری اثاثوں اور سپیشل فورسز کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

ایسز میٹ 1-2021 کا بنیادی مقصد شریک فضائی افواج کے مابین تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں