پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات

0
119

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نا ماننے پر دونوں رہنمائوں میں اتفاق کیا۔ رہنمائوں نے گفتگو میں کہا کہ
پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے اتفاق کرتے ہوئے سربراہی اجلاس بلاکر ائندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیئے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کیلئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں