اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ن لیگ کی سیاسی موت ہے، فردوس عاشق

0
35

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کروا کر آزادانہ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنیاد رکھی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے جو آزاد اور شفاف الیکشن کا نعرہ لگایا تھا اس کی عملی شکل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے نظر آرہی ہے۔ ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا صرف نعرہ لگایا لیکن عمران خان نے اس کو تعبیر دی۔

 ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے ووٹ چوری کا عمل روکنے میں مدد ملے گی اور شاہی خاندان کی دوکان ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے ن لیگ کے روایتی جعلی ووٹ ڈالنے کا عمل رک جائے گا -ن لیگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ جعلی ارسطو اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کیلئے ہمیشہ میدان میں آجاتے ہیں۔ ن لیگ جانتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیو ں کو ووٹ کا حق دینا سیاسی طو رپر ان کی موت ہے۔ میں جعلی ارسطو سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر اوورسیز پاکستانی سیاسی عمل میں حصے دار بننے کے اہل نہیں اور ووٹ نہیں ڈال سکتے تو آ پ لندن میں بیٹھے ظل سبحانی کے اشاروں پر کیوں چلتے ہیں۔ ن لیگ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ڈرتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں اور ان کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں