پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

0
18

کراچی: پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے.

فائرنگ کے دوران داغے جانے والے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سمندری مفادات کی حفاظت کے سلسلہ میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ میزائل فائرنگ کے موقع پر نیول چیف نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ قابلیتوں کو سراہا۔ انہوں نے سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے پر زور دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں