سندھ پولیس کا کارنامہ، پاکستان کو بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے سیلاب متاثر بزرگ کو گرفتار کرلیا

0
405

کراچی: سندھ میں سیلاب آنے پر ایک طرف سندھ حکومت کے وزراء کے کئی کارنامے منظر عام پر آرہے ہیں جبکہ دوسری طرف سندھ پولیس بھی کارنامے پر کارنامے سرانجام دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر کبھی سیلاب سے متاثر علاقے کا ایس ایچ او اپنے ماتحت سپاہی کے کندھوں پر بیٹھ کر تھانے آتا ہے تو آج سندھ کے علاقے میں سیلاب متاثر بزرگ کو چند اشیاء ضروریہ کی چوری پر ایف آئی آر درج کرکے دھوم دھام سے فوٹو سیشن کیا گیا ہے۔

زیر نظر تصویر میں جس متاثرہ بزرگ کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں یہ سیلاب متاثر ضعیف ہے اور جس نے 10 صابن، ایک آئل کا ڈبہ، ایک چائے کی پتی کا پاکٹ اور ایک گولڈ لیف سیگریٹ پاکٹ کا بڑا ڈاکہ مارا ہے۔

سندھ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے پاکستان کو بڑے نقصان سے بچا لیا اور بزرگ کو صبح عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں