کراچی میں پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد

0
187

کراچی: شہر کراچی میں پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی۔ تمام ایس ایس پیز کو اسپیشل پارٹی اور سادہ لباس اہلکاروں سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے کراچی پولیس کے ضلعی ایس ایس پیز کو اسپیشل پارٹی اور سادہ لباس اہلکاروں سے متعلق باقاعدہ سرٹیفکیٹ متعلقہ ڈی آئی جی افسسز میں جمع کرانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ کوئی اسپیشل پارٹی یا سادہ لباس اہلکار ان کے ضلع میں نہیں ہے۔

حکم نامے میں تینوں زونل ڈی آئی جیز کو ضلعی ایس ایس پیز سے سرٹیفکیٹ جمع کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں جمع کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں