سربراہ پاک فضائیہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات

0
35

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ایئر چیف کی ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کی تعریف کی۔

ائیر چیف نے کہا کہ دفاعی صنعت میں خود انحصاری اور جدیدیت کو استوار کرنے پر ترک دفاعی پیداوار کا شعبہ قابل تعریف ہے۔ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے پاک ترک دفاعی صنعتی تعاون کو مزید مستحکم اور مربوط کیا جائے گا۔

ایئر چیف کا ترک عسکری الیکٹرانک صنعت اور ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا اور کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز بھی اس موقع پر ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز میں موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں