اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن اسمبلی کو تصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کرلیا

0
63

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفی دیا تھا کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون کو طلب کر لیا۔ مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین اسمبلی کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گےاور ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(بی) کے تحت تفویص اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں