جماعت اسلامی کراچی آج مختلف مقامات دھرنے دے گی

0
40

کراچی: ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک کے تحت آج 50 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ دھرنوں کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ٗحافظ نعیم الرحمن ودیگر رہنما خطاب کریں گے۔
دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔ دھرنے شہر بھر کے تمام اضلاع میں دیے جائیں گے اور ضلع وسطی میں ڈالمن مال حیدری، امتیاز اسٹور ناظم آباد، ناگن چورنگی و دیگر علاقے شامل ہیں۔
ضلع شمالی 4.K چورنگی، سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ شامل ہیں جبکہ ضلع شرقی میں ملینیم شاپنگ مال جوہر موڑ، جوہر چورنگی، صفورہ چوک و دیگر علاقے شامل ہیں۔
ڈسکو بیکری گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، پر دھرنا دیا جائیگا اور ضلع جنوبی میں ماڑی پور روڈ، لیاری نزد غلامان عباس اسکول، گارڈن، آگرہ تاج و دیگر شامل ہیں۔
ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن 5 نمبر، شیل پیٹرول پمپ فقیرکالونی و دیگر مقامات پر دھرنے دیے جائینگے جبکہ
ضلع ملیر میں اسپتال چورنگی، بھینس کالونی، ڈی سی آفس، لعل آباد موڑ، سمیت مختلف مقامات پر دھرنا ہوگا۔
شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب، لسبیلہ چوک، پرانی سبزی منڈی شاہ ژوب ہوٹل پر بھی دھرنا دیا جائیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں