حکومت کا یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ

0
16

اسلام آباد: زرائع کے مطابق حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔ پیٹرول 6 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے اور قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی اور اس اضافے کی ورکنگ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق کی گئی ہے۔

پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لٹر کے حساب سے اضافہ زیادہ بنتا ہے۔ 30 روپے لیوی کے حساب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ 34 روپے بنتا ہے۔ 30 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ 37  روپے بنتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں