تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن جاری

0
30

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں رہنے والے رہنماؤں کی لسٹیں بھی سامنے آ گئی ہیں، ان لسٹوں میں سرگرم کارکنان اور سابق بلدیاتی نمائندوں کے نام شامل ہیں، لسٹوں میں کے پی کے ایم پی ایز کے اسلام آباد کے گھروں کے پتے بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او دفتر کی جانب سے کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو فراہم کی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں گے، کارکنوں کو پکڑ کر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں نہیں رکھا جائے گا، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد 25 مئی کے لانگ مارچ کو روکنا ہے، لاہور کے خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، کارکنوں کو شہر کے خارجی راستوں پر پکڑا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں