سینئیر صحافی کے گھر سے لیپ ٹاپ چوری کی کوشش، ایک شخص دھر لیا دوسرا فرار

0
71

کراچی: شہر کراچی میں صحافیوں کے گھر بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ گذشتہ رات تین بجے دو افراد دیوار پھلانگ کر سینئیر صحافی قاضی آصف کے گھر میں گھسے جس میں سے ایک شخص کو پکڑ لیا گیا اور  دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پکڑے جانے والے ملزم سے گھر سے اٹھایا ہوا لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔

تاہم قاضی آصف کے 15 پر اطلاع کرنے کے بعد تھانہ سچل کی پولیس پہنچ گئی ملزم کو ان کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم اپنا نام صدام حسین ولد محمد مٹھل بتا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں