اسٹیل ٹائون کے حدود لنک روڈ سے اسلحے سے بھری 6 بوریاں برآمد

0
175

کراچی: تھانہ اسٹیل ٹائون کے حدود لنک روڈ کے ڈی اے کی زمین سے اسلحے سے بھری 6 بوریاں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق اسلحے سے بھری 6 بوریاں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے ملی ہیں اور بوریوں سے مختلف اقسام کا اسلحہ ملا ہے۔ اسلحے میں 64 شارٹ گن، 14 پسٹل، 1 میٹل ڈیڈکٹر اور ایک وائرلیس سیٹ ملا ہے۔

دو ملزم موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان نے مہارت سے اسلحہ زمین میں چھپا کر رکھا تھا، مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ اسلحہ شہر میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔

بوریوں سے اسلحہ ملنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 134/2023 درج کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں