جامعتہ الرشید کا اپنے طلبہ کی ویکسینیشن کرانے کا فیصلہ، دیگر لوگو کو بھی ترغیب مل سکے

0
106

کراچی: ترجمان جامعۃ الرشید کے مطابق ‏کورونا ویکسین کے حوالے سے خاصے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کراچی کے معروف دینی تعلیمی ادارے جامعہ الرشید نے اپنے دو ہزار طلبہ کی ویکسینیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیگر لوگو کو بھی ترغیب مل سکے۔

کراچی کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں 36 شعبہ جات اور 6 ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ایک ہزار سے زائد  تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور فنی ماہرین مصروف کار ہیں۔ جامعۃ الرشید کے اساتذہ اور طلبہ کو کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی۔

وزارت صحت کی جانب سے جامعۃ الرشید میں کورونا ویکسین لگانے کے لئے دوروزہ کیمپ لگایا گیا تھا۔ جامعۃ الرشید کے مختلف شعبوں درس نظامی، معہد الرشیدالعربی، کلیۃ الشریعہ، تخصص فی الافتاء، فقہ الحلال، کلیۃ القرأت، فقہ المعاملات، انگلش لینگویج کورس، عربی لینگویج کورس، کلیۃ الفنون، کلیۃ الدعوۃ، تدریب المعلمین، کمز، البیرونی ماڈل سیکنڈری اسکول اینڈ کالج کے مسئولین، اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا پہلے سے ہی اکھٹا کر لیا گیا تھا۔

سب سے پہلے جامعۃ الرشید کے تمام شعبوں کے منتظمین اور مسئولین کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے بعد اساتذہ کرام کو اور پھر 18 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ کیمپ کے منتظمین کے مطابق سائنو ویک ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس ویکسین کے دو ڈوز لگنے ہیں۔ کسی بھی دینی ادارے کی ادارتی سطح پر یہ پہلا قدم تھاکہ کسی دینی مدرسے میں کورونا ویکسین کے لئے کیمپ لگایا گیا۔ یہ کیمپ صبح 10:30 سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران جامعۃ الرشید کےمسئولین، اساتذہ اور طلبہ نے ویکسینیشن کروائی۔

یاد رہے کہ جامعۃ الرشید کراچی کا شمار پاکستان کے بڑے مدارس میں ہوتا ہے۔ یہاں پر دینی و عصری دونوں تعلیمیں متوازی طور پر دی جاتی ہیں۔ جامعۃ الرشید میں یہ کیمپ لگانے کا مقصد یہ  بھی تھا کہ معاشرے کے دیگر طبقات بھی تمام شکوک و شبہات سے نکل کر اس وبا سے بچاو کے لئے ویکسین لگوائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں