بڑی خوشخبری، یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رِسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

0
146

اسلام آباد: یورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رِسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

فیصلہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) کی طرف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے تناظر میں کیا گیا، یورپی کمیشن کی طرف سے اپ گریڈیشن پاکستان کی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا اعتراف ہے۔

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا اور پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہونگی۔ ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہائی رسک فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں