پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید

0
68

کراچی: ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان سی اے اے سول ایوی ایشن اتھارٹی سعد بن ایوب
کی جانب سے کسی پرواز کی اجازت کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کی ہدایات پر 5 مئی سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو 20 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن کی اجازت دی تھی جس میں اب 15 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

یکم جولائی سے  صرف برطانیہ، کینیڈا، یورپ، ملائشیا اور چین سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے 40 فیصد مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ غیر ملکیُ ایئرلائنز کا مختلف ممالک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر مسافروں کی زیادہ بکنگ کا نوٹس لیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پروازوں کی منسوخی اور اوور بکنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پروازوں کی معطلی اور بکنگ کی ذمہ داری متعلقہ ائیرلائن پر عائد ہوتی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ایئرلائنز کی کسی پرواز کی اجازت منسوخ نہیں کی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے عوام میں بے یقینی کی صورت حال پیدا کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے عوام، بیرون ملک سفارت خانوں اور سفارتی عملے کو بھی اس عمل سے آگاہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ سی اے اے ائیر لائنز کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں